پولیس کے مطابق واقعہ مومن آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا، خاتون کی شناخت ثنا کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر عارف نے قتل کیا اور گھر سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر سے قتل میں استعمال ہونے والی چھری بھی ملی ہے، خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، فرار شوہر کی تلاش جاری ہے جلد ہی عارف کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ اس سے قبل پنجاب کے شہر ملتان میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر خاتون پروفیسر کو ان کے شوہر نے کرائے کے قاتل کو لاکھوں روپے دیکر قتل کروا دیا تھا۔ پولیس کا بتانا تھا کہ میاں بیوی بچے کے ساتھ کار میں گھر سے نکلے تو شوٹر نے گاڑی روک کر پروفیسر فیروزہ جمیل کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے شوہر اور کرائے کے قاتل سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
0 Comments