کچرا گھر کے باہر پھنکنے سے منع کیوں کیا؟ بدبخت بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کرڈالا

 


تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے تھانہ ٹنڈویوسف کی حدود میں دل دہلا دینے واقعہ سامنے آیا ، جہاں بیٹے نے بیوی کیساتھ ملکر ماں کو قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا گجراتی محلے میں 65 سالہ خاتون پر اس کے بیٹے نے حملہ کیا ، کچرا پھینکنے سے منع کرنے پر بیٹے نے طیش میں آکر بیوی کے ساتھ ماں پر تشددکیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ واقعے میں مقتولہ کا چھوٹا بیٹا سجاد علی زخمی ہوا تاہم خاتون کی لاش اور زخمی بیٹے کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، خاتون کی شناخت کلثوم کے نام سے ہوئی۔ خاتون کے بیٹے سجاد نے بتایا کہ جھگڑا ساس کی جانب سے بہو کو کچرا پھینکنے سے روکنے پر ہوا, جس پر بڑے بھائی محمد علی اور اس کی بیوی نے ماں کو دھکا دیا اور تشدد کیا۔ بیٹے کا کہنا تھا کہ بڑے بھائی اور بھابی نے پہلے بھی والدہ کو تشدد کانشانہ بنایا تھا۔ اس سے قبل ایک واقعے میں جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے ماموں کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کردیا تھا، بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔ ملزم نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ میری ماں نے دو سے تین مرتبہ مجھے پولیس کےحوالےکرایا، دونوں ماموں اورکزن بھی شریک جرم ہیں، سعودی عرب میں تھا، والد کے انتقال پرپاکستان آیا، مجھے پتہ چلا میرے والد کو مارنے میں میری ماں کا ہاتھ تھا ، میری والدہ عدالت میں مکان کا کیس جیت چکی تھی اور ماں کو ملنے والی جائیداد میں ڈھائی کروڑ کیش اور 22تولہ سونا تھا۔

Post a Comment

0 Comments