سردیوں کے ساتھ اکثر نزلہ، زکام، کھانسی اور جوڑوں کے درد جیسی بیماریاں عام ہو جاتی ہیں،جن سے بچاؤ کیلئے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں انسان کی قوت مدافعت کسی حد تک کمزور ہوجاتی ہے اور نزلہ و بخار سمیت دیگر وبائی امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر اپنی خوراک میں موسمی پھلوں کو شامل کر لیا جائے تو نہ صرف مجموعی طور پر صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ بیماریوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قوت مدافعت بھی پیدا ہوتی ہے۔
اپنی خوراک میں چند خاص غذاؤں کا استعمال کرکے آپ سرد موسم کے مسائل سے بچ سکتے ہیں اور اپنی صحت کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔
موسم سرما میں رس بھرے اور رنگ برنگے پھل کھانے سے پانی کی کمی پوری ہونے کے ساتھ ساتھ ان میں موجود غذائی اجزا اور اینٹی آکسیڈینٹس قوت مدافعت بھی بڑھاتے ہیں۔
کھجور اور گڑُ قوتِ مدافعت کا خزانہ
کھجور ایک مکمل غذاء ہے جو وٹامنز، منرلز اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے، خاص طور پر سردیوں میں کھجور کا استعمال جسم کو ضروری حرارت فراہم کرتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔
دوسری طرف گڑُ قدرتی میٹھا ہے جو گنے کے رس سے تیار کیا جاتا ہے، اس میں موجود غذائی اجزا پھیپھڑوں کو صاف کرنے میں مدد دیتے ہیں۔سردیوں میں روزانہ تھوڑی مقدار میں گڑ کھانے سے آپ کا جسم سردی سے محفوظ رہ سکتا ہے اور قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
خشک میوہ جات: پروٹین اور فائبر کا ذریعہ
خشک میوہ جات جیسے کہ بادام، اخروٹ، پستہ، اور کشمش سردیوں کیلئے بہترین غذائیں ہیں۔ان میں موجود پروٹین اور فائبر قوت مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں اور جسم کو اندرونی طور پر گرم رکھتے ہیں۔بادام اور اخروٹ میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ دماغی صحت کیلئے بھی بہترین ہیں،جبکہ پستے اور کشمش جسم میں فوری توانائی فراہم کرتے ہیں۔
مالٹا
مالٹے میں پائے جانے والے نیوٹرینٹس، فائبر، پوٹاشیم اور وٹامنز کی وجہ سے اس کے بہت سے فوائد ہیں۔ مالٹا فری ریڈیکلز کو پیدا ہونے سے روکتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس میں پایا جانے والا فائبر اور پوٹاشیم دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ مالٹا فلیونائڈ اینٹی آکسیڈینٹس کا موثر ذریعہ ہے جو شوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔
مالٹے میں موجود وٹامن سی کی بڑی مقدار جلد کو تر و تازہ اور مضبوط رکھتی ہے اور زخموں کو بھرنے میں مدد کرتی ہے۔
املوک
املوک میں بہت سے نیوٹرینٹس موجود ہیں۔ اس میں پلانٹ کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جن میں اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات ہیں۔ تحقیق بتاتی ہے کہ املوک پھل کئی قسم کے کینسر اور میٹا بولک امراض کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
اس میں کیلشیم، فاسفورس، آئرن، فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو مختلف بیماریوں کے قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔
سیب
سیب ایسا پھل ہے جو ہر موسم میں پایا جاتا ہے اور انسانی جسم کے لیے اس کے بے شمار فوائد ہیں
0 Comments