تفصیلات کے مطابق سال تو بدل گیا لیکن کراچی کے حالات نہیں بدلے، رواں سال کا ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کے قتل کا دوسرا واقعہ سامنے آیا۔ کورنگی تین نمبر کے قریب گھر کے باہر بیٹھے ہوئے نوجوان کو موبائل فون چھینتے ہوئے مزاحمت کرنے پر ڈکیتوں نے سینے پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار چار مسلح ڈکیتوں نے لوٹ مار کے دوران ساحل نامی نوجوان کو سینے پر گولی ماری اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔ کورنگی 3نمبرمدینہ کالونی کے قریب گھر کے باہرفائرنگ سے شہری کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ زمان ٹاؤن تھانے میں مقتول ساحل کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا، مقدمے میں قتل اور ڈکیتی کی واردات کی دفعات شامل کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ 2 سے زائد ملزمان نے گھر کے باہر شوہر سے موبائل چھینا اور مزاحمت پر گولی مار ی۔ پولیس نےتفتیش اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کےحوالےکردی ہے، شہر میں رواں سال کے ابتدائی دنوں میں ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کی جان لی ، ایک روز قبل بھینس کالونی میں بھی ڈکیتی کی واردات کے دوران گھر کے قریب نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا جبکہ 2024 میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 112شہری قتل ہوئے۔
0 Comments