سارو گنگولی کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ

 


بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی بیٹی ثناء جمعے کو اپنی گاڑی میں کولکتہ کے ڈائمنڈ ہاربر روڈ پر سفر کررہی تھیں، اس دوران ایک بس نے ان کی کار کو ٹکر ماری۔ رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ثناء گاڑی میں موجود تھیں جبکہ گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا تاہم حادثے میں گنگولی کی بیٹی ثناء اور ڈرائیور محفوظ رہے۔ بس کا ڈرائیور حادثے کے بعد بس سمیت فرار ہو گیا جسے ثناء کے ڈرائیور نے کچھ فاصلے کے بعد روک لیا۔ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق گنگولی کی بیٹی ثناء کی گاڑی کو بس کی ٹکر سے معمولی نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق کسی کی بھی جانب سے حادثے سے متعلق کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گنگولی کو اپنے قیمتی موبائل فون چوری ہونے پر بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔ سابق کپتان کا قیمتی موبائل فون چوری ہو گیا تھا جس کی رپورٹ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں بھی درج کرائی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق سارو گنگولی کا یہ قیمتی موبائل فون ان کے گھر سے ہی چوری ہوا اور اس کی مالیت 1.6 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً ساڑھے چار لاکھ پاکستانی روپے) بتائی جاتی ہے۔ سارو گنگولی کورونا کا شکار، اسپتال منتقل سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ فون چوری ہونے کے واقعے کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے تاہم انہوں نے فون چوری سے متعلق کسی پر شک کا اظہار نہیں کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments