تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پولیس تھانے بھی غیر محفوظ ہے، حملہ آوروں نے تھانہ صدر تاندلیانوالہ میں گھس کر حوالات میں بند تین بھائیوں قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں بلال، عثمان اور ناصر شامل ہیں جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں مقتولین کا کزن آصف زخمی ہوا، جس کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دوہرے قتل کا بدلہ لینے کے لئے کھرل برادری کے ایک درجن سے زائد مسلح افراد اتوار اور سوموار کی درمیانی رات سوا تین بجے عمارت کے عقب سے سیڑھیاں لگا کر تھانہ صدر میں داخل ہوئے، تھانے میں ڈیوٹی پر چار پولیس اہلکار موجود تھے جو اپنے کمروں میں سو رہے تھے۔ حملہ آور کھرل برادری نے حوالات میں بند ملزمان پر اندھادھند فائرنگ کی جس سے بلال ، عثمان اور ناصر جاں بحق ہوئے اور ۔ حملہ آور تہرے قتل کے بعد فرار ہو گئے۔ تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے دو بھائیوں کے قتل کیس کے گرفتار ملزمان سکھیرا برادری کے تین بھائیوں اور ان کے کزن آصف کو ملحقہ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں بند کر رکھا تھا۔ تاندلیانوالہ میں ڈی ایس پی آصف علی گیلانی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایس پی انوسٹی گیشن،سی آئی اےٹیم نےفائرنگ میں ملوث6مشتبہ افرادکوحراست میں لےلیا ہے ، قتل دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ، مقتولین پرکھرل برادری کے افراد کے قتل کاالزام تھا اور ملزمان کودشمنی کی وجہ اور محفوظ رکھنے کیلئے سٹی کی بجائےتھانہ صدرمیں بندکیاگیاتھا،۔ ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ علی الصبح5سےچھ نامعلوم ملزمان تھانہ کی عقبی دیوارسیڑھی سے پھلانگ کرداخل ہوئے، ملزمان کو دیکھتے ہی ڈیوٹی پر موجود تھانہ کے سنتری نے فائرنگ کی ، جس پر ملزمان نےسنتری اورحوالات میں موجودملزمان پرفائرنگ شروع کر دی اور قتل کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے
0 Comments