یونانی حکام نے 36 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جن میں 23 پاکستانی شامل ہیں، اس سے پہلے پہنچنے والی ایک کشتی سے 74 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یونانی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں چار انسانی اسمگلر بھی ہیں، جنہوں نے تارکین وطن کو پیسے لے کر لیبیا سے یونان منتقل کیا۔ 13 دسمبر کو یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوب میں کشتیاں الٹنے کا خوفناک واقعہ ہوا جس میں 40 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے، حکام کے مطابق حادثے میں جان حق ہونے واے افرد غیر قانونی طور پر ڈنکی لگا کر یونان جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران کشتیاں حادثہ کا شکار ہو گئی۔ اس سے قبل جون 2023 کے مہینے میں لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی ایڈریانا کے ساتھ یونان کے پانیوں میں پیش آنے والے واقعے میں بھی 750 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
0 Comments