ہاکی کھلاڑی نے والد کے انتقال کے باوجود پاکستان کی خاطر میچ کھیلا اور تمغہ جتوایا

 

چین میں کھیلی گئی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے کوریا کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا جو گرین شرٹس نے اس ٹورنامنٹ میں 8 سال بعد جیتا۔ اس جیت میں جہاں پوری ٹیم کی کارکردگی نمایاں رہی وہیں ایک کھلاڑی غضنفر علی کا جذبہ بھی قابل ستائش رہا۔ غضنفر علی جن کے والد کا تین دن قبل پاکستان میں انتقال ہوا تاہم کھلاڑی نے وطن واپسی کے بجائے پاکستان کی خاطر میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ روز جنوبی کوریا کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس میچ میں محمد سفیان اور حنان شاہد نے دو، دو گول کیے۔ تمام کھلاڑیوں نے میڈل اور جیت کو غضنفر علی کے نام کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ غضنفر علی کے والد محمد افضل کو اتوار کو گاؤں ڈینگ شاہ قصور میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments