تفصیلات کے مطابق پولیس نے اورنگی ٹائون سیکٹر سکس ای میں مبینہ مقابلہ کے بعد دو ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزم کی شناخت فضل اور صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ تین موبائل فون، موٹر سائیکل، اور نقدی برآمد کی، اس کے علاوہ گبول ٹاؤن میں پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد تین ملزمان گرفتار لئے، ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد ہوا۔دوسری جانب کورنگی میں گودام چورنگی کے قریب فیکٹری میں اتفاقیہ گولی چلنے سے پینتالیس سالہ گارڈ اسحاق جاں بحق ہوگیا لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔
0 Comments