لاہور میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے 3 دہشت گرد ہلاک

 

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اور دیگر 2 فرار ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی گئی، اس دوران 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سے 3 دستی بم، ڈیٹونیٹر، 2 رائفلیں، گولیاں، بارودی مواد و دیگر سامان برآمد ہوا، فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد لاہور میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔

Post a Comment

0 Comments