چیمپئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ

 

پاکستان آئندہ سال فروری، مارچ میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اور اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔ آئی سی سی کا وفد جو شو پیس ایونٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان آیا ہوا ہے اس نے آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا ہے۔ اس پانچ رکنی وفد میں ایونٹ آرگنائزرز، جی ایم کرکٹ اور سیکیورٹی کے نمائندے شامل ہیں۔ وفد نے اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جاری تعمیراتی کام اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسٹیڈیم کے جنرل منیجر نے آئی سی سی جی ایم کرکٹ کو تعمیراتی کام اور دیگر امور سے متعلق بریفنگ بھی دی۔آئی سی سی وفد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کرے گا جب کہ اگلے مرحلے میں کل اسلام آباد اور پھر لاہور جائے گا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کے سیکیورٹی منیجر ڈیوڈ مکر، ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے، پچ کنسلٹنٹ اینڈی ایڈکنسن بھی چند ماہ قبل پاکستان اور میزبانی کرنے والے تینوں وینیوز کا دورہ کر چکے اور انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments