الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نئے چیئرمین کا نام شامل نہیں ہے۔ نئی فہرست میں مسلم لیگ (ن) کے پارٹی کے صدارتی الیکشن اور جماعت اسلامی کے انٹر پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے گئے ہیں اس میں کئی سیاسی جماعتوں کے نئے پارٹی صدر یا چیئرمین کے نام بھی اپ ڈیٹ کر دیے گئے ہیں۔ تاہم نئی اپ ڈیٹڈ فہرست میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارٹی چیئرمین کا نام تاحال اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے میاں نواز شریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ (ن) اپ ڈیٹ کر دیا الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی جس کے مطابق الیکشن کمیشن میں 166 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔ مسلم لیگ ن کے انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کرلیے، میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ ن کے صدر ہیں۔ اسی طرح الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے الیکشن کمیشن نے کئی سیاسی جماعتوں کے نئے پارٹی صدر یا چئیرمین کے نام بھی اپ ڈیٹ کر دئیے لیکن پاکستان تحریک انصاف کےپارٹی چئیرمین کا نام تاحال اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا نام بطور پارٹی سربراہ اور محمود خان کا نام بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔
0 Comments