اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر رؤف حسن نے دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تاحال بحال نہیں ہوئے۔ ای میل اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونا ضروری ہے۔ لوگ پیسوں کے لیے واٹس ایپ گروپ چلا رہے ہیں۔ ان میں بیرون ممالک کے لوگ بھی شامل ہیں، پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل فون سے سوشل میڈیا پر بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس ملے ہیں۔ رؤف حسن سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ ہیں۔ رؤف حسن سوشل میڈیا ٹیم کو ہدایات دے رہے ہیں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے رؤف حسن سمیت 9 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع کر دی۔
0 Comments